اپنی بیٹیوں سے نفرت مت کریں

🪶 - اپنی بیٹیوں سے نفرت مت کریں ...






💞 سيدنا عقبة بن عامر رضي الله عنه کہتے ہیں کہ سیدنا محمد رسول الله ﷺ نے فرمایا:

’’لا تَكْرَهوا البَناتِ ؛ فإنَّهُنَّ المُؤْنِساتُ الغَالِياتُ.‘‘

"اپنی بیٹیوں کو ناپسند نہ کرو، کیونکہ وہ تو پیار کرنے والی اور قابلِ قدر (یعنی اہمیت کی حامل) ہوتی ہیں۔"

📜 - (سلسلة الأحاديث الصحيحة : 3206)

💞 فائدہ: بیٹیوں کو پرایا دھن قرار دینے والوں کے لیے یہ سوچنے کا مقام ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بطورِ بیٹی عورت کی فطرت میں الله رب العزت نے عجیب ہی جذبات پیدا کیے ہیں۔ بیٹیاں اپنے والدین کی خیر خواہی میں بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہوتی ہیں۔ بیٹے تو اپنے بیوی بچوں میں مشغول ہو جاتے ہیں لیکن بیٹیوں کے دل اپنے شوہر کے گھر میں ہونے کے باوجود والدین کے ہاں اٹکے ہوتے ہیں۔

📜 - (مولانا عبد المنان راسخ حفظه الله || خواتین کے لیے حدیث کی کتاب : صفحہ 90)

💞 فہم سلف: جسے ایک بیٹی عطا کی گئی اور اس نے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کیا تو وہ اسے جنت میں لے جائے گی۔ جسے دو بیٹیاں دی گئیں اور اس نے اجر کی امید رکھتے ہوئے ان کی پرورش کی تو وہ اس کیلیے جہنم سے ڈھال بن جائیں گی۔ اور جسے تین بیٹیاں دی گئیں تو صحابہ و تابعین اس پر مزید کسی جہاد اور صدقے کو واجب نہیں سمجھتے تھے۔“

📜 - (امام ابن شهاب الزهري رحمه الله || العيال لابن أبي الدنيا : 93، صحيح)


راقب اعظمی 

Comments

Popular posts from this blog

*💞♻️آج کی بہـت اچھی بات♻️💞*

ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺗﺎثیر ہوتی ﮨﮯ

اخلاق کی فضیلت