عید کا پاجامہ. ایک مزاحیہ نظم____ 😁 اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو کرتہ پاجامہ آ ھی گیا چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک تھا پاجامہ پر لگا انہیں تین 3 اینچ کچھ بڑا بیگم سے بولے آج میرا کام یہ کرو تین 3 انچ کاٹ کر اسے بس ٹھیک سے سی دو بیگم یہ بولی دیکھئیے فرصت کہاں مجھے کل عید ھے اور آج بڑا کام ھے سر پے بیٹی جو بڑی سامنے آئی اسے کہا مہندی کا مگر اس نے بہانا بتا دیا یوں چار بیٹیوں سے بھی جب بات نہ بنی کرتے بھی کیا ، کسی سے بھی امید نہ رھی خود ھی پجاما کاٹ کے پھر سی دیا اسے اور پھر وہ جناب بے فکر سو گئے بیگم بچاری کام سے فارغ ھوئی ذرا پاجامہ کی سلائی کا تب دھیان آگیا ناراض ھو نہ جائیں میاں کوئی بات پر پاجامہ ٹھیک کر دیا نیچے سے کاٹ کر دھویا جو بڑی بیٹی نے مہندی بھرے وہ ھاتھ پاجامہ چھوٹا کر دیا پھر خوشدلی کے ساتھ جس جس کو جب بھی وقت ملا سب نے دیکھئیے پاجامہ چھوٹا کر کے وہیں سب نے رکھدئیے یوں رات بھر سبھی تھے پجامے پے مہربان کہتا بھی کیا کسی سے وہ معصوم و بے زبان پاجامہ کی تھی صبح کو درگت عجیب سی کرتہ پے اک سفید تھی...
╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮ 🌹 دل کو جلاتاہے 📚 ╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯ ﷽ 💞 نَحْمَدُہُ وَ نُصَلّیِ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمْ 💞 📚☜ ایک کنجوس شخص روٹی اور شہد لیکر کھانے بیٹھا تو عین اسی وقت دروازے پر کوئی مہمان آدھمکا، کنجوس نے روٹی اٹھا کر ایک طرف رکھ دی اور پھر اس سے پہلے کہ وہ شہد بھی غائب کرتا مہمان دروازہ کھول کر اندر آپہنچا مہمان کے بیٹھ جانے کے بعد کنجوس نے کہا روٹی کے بغیر آپ شہد چاٹنا پسند کریں گے مہمان نے کہا کیوں نہیں پھر آؤ دیکھا نہ تاؤ انگیوں سے شہد چاٹنا شروع کردیا، کنجوس شخص اسے یوں بے دردی سے شہد کا صفایا کرتا دیکھ کر ضبط کر سکا اور بول پڑا آپ کو معلوم ہے کہ خالی شہد دل کو جلاتاہے مہمان نے جستہ جواب دیا جی ہاں مگر آپ کے دل کو [ ص ۱۹۵] ✧═════•❁❀❁•═════✧ 📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہم...
🪶 - اپنی بیٹیوں سے نفرت مت کریں ... 💞 سيدنا عقبة بن عامر رضي الله عنه کہتے ہیں کہ سیدنا محمد رسول الله ﷺ نے فرمایا: ’’لا تَكْرَهوا البَناتِ ؛ فإنَّهُنَّ المُؤْنِساتُ الغَالِياتُ.‘‘ "اپنی بیٹیوں کو ناپسند نہ کرو، کیونکہ وہ تو پیار کرنے والی اور قابلِ قدر (یعنی اہمیت کی حامل) ہوتی ہیں۔" 📜 - (سلسلة الأحاديث الصحيحة : 3206) 💞 فائدہ: بیٹیوں کو پرایا دھن قرار دینے والوں کے لیے یہ سوچنے کا مقام ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بطورِ بیٹی عورت کی فطرت میں الله رب العزت نے عجیب ہی جذبات پیدا کیے ہیں۔ بیٹیاں اپنے والدین کی خیر خواہی میں بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہوتی ہیں۔ بیٹے تو اپنے بیوی بچوں میں مشغول ہو جاتے ہیں لیکن بیٹیوں کے دل اپنے شوہر کے گھر میں ہونے کے باوجود والدین کے ہاں اٹکے ہوتے ہیں۔ 📜 - (مولانا عبد المنان راسخ حفظه الله || خواتین کے لیے حدیث کی کتاب : صفحہ 90) 💞 فہم سلف: جسے ایک بیٹی عطا کی گئی اور اس نے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کیا تو وہ اسے جنت میں لے جائے گی۔ جسے دو بیٹیاں دی گئیں اور اس نے اجر کی امید رکھتے ہوئے ان کی پرورش کی تو وہ اس کیلیے جہنم سے ڈھال بن جائیں گی۔ اور جسے تی...
Comments
Post a Comment