Posts

شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے

Image
 #مسجد_نمرہ_عرفات   #خطبہء_حج 🕋  شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے!  شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا، انسانوں کو تقویٰ اختیار کرنا چاہیے، کبھی بھی کسی معاملے پر کسی دوسرے معبود کو نہ پکارا جائے، مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے نیک اعمالوں کی وجہ سے ان کو ہدایت عطا کی، حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے، جوانسان اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرتا ہے وہ جنت میں داخل نہیں ہوسکتا، انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے، ان باتوں سے انسان کو رکنا چاہیے جس میں اللہ کی ناراضگی ہے۔ امام نمرہ شیخ یوسف نے کہا ہے کہ وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیتے ہیں، اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے آپ اللہ کو دیکھ رہے ہیں، ایمان والے لغویات میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے، ایمان والے لوگ اپنی شہوات کے پجاری نہیں بنتے، انسان کو اس وقت فضلیت ملتی ہے جب

*💞♻️آج کی بہـت اچھی بات♻️💞*

Image
 *💞♻️آج کی بہـت اچھی بات♻️💞*   *کل تک جنکی باتیں ہمیں قہقہے لگانے اور دل سے مسکرانے پہ مجبور کیا کرتی تھیں*   *آج انہی کو دیکھ کر ہمارے قہقہے زہر خند ہنسی میں تبدیل ہوئے*   *اور کئی بار لبوں سے مسکان غائب ہوئی وقت وقت کی بات ہے لوگ وقت کو الزام دیتے ہیں*   *کہ وقت بدل جاتا ہے وقت تو پہلے سا ہی ہے بس کچھ لوگ بدل گئے ہیں*   *انکی ترجیحات بدل گئی ہیں ہماری خود کی ترجیحات بدل گئی ہیں*   *کل تک جو ہمارے لئے اہم تھے آج اپنی اہمیت کھو کر یکسر غیر اہم ہوچکے*

*💞♻️آج کی بہـت اچھی بات♻️💞*

Image
 *💞♻️آج کی بہـت اچھی بات♻️💞*   *وہ لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں جن کا ایک ہی چہرہ ہوتا ہے کیونکہ گر وہ بہت بٌرے بھی ہوں تو*   *اپنی بٌرائی چٌھپا کر نہیں رکھتے کم از کم لوگ اٌن سے فاصلہ تو آسانی اور آسودگی سے رکھ سکتے ھیں*   *ہم زِندگی میں ضُرور کامیاب ہَوں گے اگر ہم اُن نَصِیحَتُوں پر عَمَل کر لیں جو ہم دُوسروں کو کرتے ہیں*

ذی الحجہ کی پہلے عشرے کی فضیلت

*ذی الحجہ کی پہلے عشرے کی فضیلت :* اس اللہ تعالی کی ہی تعریفات ہیں جس نے اوقات و زمان کو پیدا فرمایا اور ان اوقات میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت عطا فرمائي اور کچھ مہینوں اور ایام کو خصوصی  فضیلت اور امتیازی حیثيت بھی دی اور ایسے  فضائل سے نوازا جس میں اجر و ثواب بڑھ جاتا ہے ۔ اور اللہ تعالی کی جانب سے اپنے بندوں پر فضل و کرم بڑھ جاتا ہے تاکہ انہیں اعمال صالحہ کرنے اور اطاعت و فرمانبرداری کرنے میں اس سے تعاون مدد حاصل ہو ۔  اطاعت و فرمانبرداری کے مواسم کے فوائد یہ ہیں کہ جوکچھ رہ گيا اورعمل نہيں کیا جاسکا اس کمی کو پورا کیا جائے اور اس کے عوض میں کچھ اعمال کرلیے جائيں ، اوران فضلیت والے موسموں سے ہر ایک موسم میں کوئي نہ کوئي ایساکام پایا جاتا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر بندے اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرتے ہیں ۔ اور اس میں اللہ تعالی کی مہربانیوں کا فیضان ہوتا ہے جسے اللہ تعالی چاہے اس پر اپنے فضل و کرم اور رحمت سے مہربانی کرتے ہیں ، لھذا وہ شخ‍ص بہت ہی خوش نصیب ہے جوان موسموں اورمہینوں اور ایام و اوقات میں اپنے پروردگار والہ کی اطاعت و فرمانبرداری کرکے اللہ رب العزت کا تقرب حاصل کرنے کوغنیمت جا

عورت ایک نعمت ہے

 [ ازدواجی زندگی - ]         ✿ عورت ایک نعمت ہے ✿                      بیوی چاہے          جتنا بھی کام کر لے          یہ کہہ کر          اس کی دل شکنی کر دی جاتی ہے          کہ یہ تو عورت کے          فرائض میں شامل ہے۔۔۔،            یہ ایک غلط سوچ ہے          اگر ایک عورت           گھر کا خیال نہ رکھے،          آپ کو کھانا نہ پکا کر دے ؟          آپ کے کپڑے          نہ استری کرے تو کیا          آپ کا گھر چل سکتا ہے ؟          عورت ایک نعمت ہے          اس کی قدر کریں۔۔۔۔۔۔                「 اردو نصحیت」 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺗﺎثیر ہوتی ﮨﮯ

 ✍ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺗﺎثیر ہوتی ﮨﮯ ﯾﮧ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺭُﺥ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ... ﻣُﺮﺩﮦ ﺩِﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮦ ﺩِﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﭘَﻞ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻣُﺮﺟﮭﺎ دیتے ﮨﯿں...! ﺍﻥ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﻮ دُوسـروں ﮐﯽ طرف ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨُﻮﺋﮯ ﯾﮧ ﺿﺮﻭﺭ سـوچیـں ﮐﮧ اگر ﯾﮧ ﻟﻔﻆ ﮨﻤﺎﺭﯼ طرف آﺗﮯ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﺍﺛﺮ ﮈﺍﻟﺘﮯ...! ﻟﻔﻆ ﺁﻧﺴـﻮﺅﮞ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﺑﮭﯽ ﮨﯿـﮟ اور ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ کا ﺑﮭﯽ...! یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کسی کے آنســوؤں کا سبب بننا چاہیں گے یا مُسکراہٹ کا...! مُسکرائیے اور دُوسـروں کی مُسکراہٹ کی وجہ بنیں...!❤️

اخلاق کی فضیلت

 ⛈️💕⛈️💕 💕❄️💕 ⛈️💕 💕 💦 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 💦         ╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​   💠✿► اخلاق کی فضیلت ◄✿​​💠       ╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯                ◆☜ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کامیاب ہوا وہ بندہ جسے اسلام کی دولت نصیب ہوئی اور روزی بھی بقدر کفایت ملی، اوراللہ تعالٰی نے اس کو قلیل مقدار پرہی قانع بنا دیا 📚 فائدہ 📚—— آدمی کے پاس اگر دولت کے ڈھیر اور ایک دو گاؤں ہی نہیں ملک تک قبضہ میں ہوں مگر دل ہر وقت ۹۹کے چکر اور، هَلْ مِّن مَّزِيْد،کی صدا میں گرفتار ہو تو اس کی زندگی خوشگوار نہیں بن سکتی برخلاف اس شخص کے جس کو یہ قناعت اور دل کی طمانیّت نصیب ہو اس کی زندگی باجود مال واسباب زیادہ نہ ہونے کے لزیز اور پرمسرت ہوتی ہے چونکہ اصل مالداری دل سے ہے نہ کہ مال وجائیداد سے          [ مسلم، مشکوٰۃ شریف ص / ۴۴۰ ]            ╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​               ⛲⚖  اردو نصحیت ⚖⛲            ╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯ 💕     ⛈️💕 💕❄️💕 ⛈️💕⛈️💕