Posts

دل جلاتا ہے

Image
╭═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╮              🌹 دل کو جلاتاہے 📚 ╰═✺═༻•❁❀❀❁•༺═✺═╯                                          ﷽   💞 نَحْمَدُہُ وَ نُصَلّیِ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمْ   💞            📚☜ ایک کنجوس شخص روٹی اور شہد لیکر کھانے بیٹھا تو عین اسی وقت دروازے پر کوئی مہمان آدھمکا، کنجوس نے روٹی اٹھا کر ایک طرف رکھ دی اور پھر اس سے پہلے کہ وہ شہد بھی غائب کرتا  مہمان دروازہ کھول کر اندر آپہنچا مہمان کے بیٹھ جانے کے بعد کنجوس نے کہا روٹی کے بغیر آپ شہد چاٹنا پسند کریں گے مہمان نے کہا کیوں نہیں  پھر آؤ دیکھا  نہ تاؤ انگیوں سے شہد چاٹنا شروع کردیا، کنجوس شخص اسے یوں بے دردی سے شہد کا صفایا کرتا دیکھ کر ضبط کر سکا اور بول پڑا آپ کو معلوم ہے کہ خالی شہد دل کو جلاتاہے  مہمان نے جستہ جواب دیا   جی ہاں مگر آپ کے دل کو [ ص ۱۹۵]  ✧═════•❁❀❁•═════✧ 📜☜ مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کیلئے ہمارا پیج جوائن کریں             ╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​                       اردو نصحیت             ╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯ 💕     🍃💕 💕✨💕 🍃💕🍃💕

مزاحیہ نظم عید کاپاجامہ

Image
  عید کا پاجامہ. ایک مزاحیہ نظم____ 😁 اک آدمی نے ڈانٹا جو درزی کی ذات کو کرتہ پاجامہ آ ھی گیا چاند رات کو دیکھا پہن کے جب اسے کرتہ تو ٹھیک تھا پاجامہ پر لگا انہیں تین 3 اینچ کچھ بڑا بیگم سے بولے آج میرا کام یہ کرو تین 3 انچ کاٹ کر اسے بس ٹھیک سے سی دو بیگم یہ بولی دیکھئیے فرصت کہاں مجھے کل عید ھے اور آج بڑا کام ھے سر پے بیٹی جو بڑی سامنے آئی اسے کہا مہندی کا مگر اس نے بہانا بتا دیا یوں چار بیٹیوں سے بھی جب بات نہ بنی کرتے بھی کیا ، کسی سے بھی امید نہ رھی خود ھی پجاما کاٹ کے پھر سی دیا اسے اور پھر وہ جناب بے فکر سو گئے بیگم بچاری کام سے فارغ ھوئی ذرا پاجامہ کی سلائی کا تب دھیان آگیا ناراض ھو نہ جائیں میاں کوئی بات پر پاجامہ ٹھیک کر دیا نیچے سے کاٹ کر دھویا جو بڑی بیٹی نے مہندی بھرے وہ ھاتھ پاجامہ چھوٹا کر دیا پھر خوشدلی کے ساتھ جس جس کو جب بھی وقت ملا سب نے دیکھئیے پاجامہ چھوٹا کر کے وہیں سب نے رکھدئیے یوں رات بھر سبھی تھے پجامے پے مہربان کہتا بھی کیا کسی سے وہ معصوم و بے زبان    پاجامہ کی تھی صبح کو درگت عجیب سی   کرتہ پے اک سفید تھی چڈّی رکھی ھوئی. ما

جو آپ کو غلط سمجھتے ہیں

Image
*جو آپ کو غلط سمجھتے ہیـں وہ مرتے دم تک آپ کو غلط ہی سمجھیں گے....  کیونکہ.... آپــــریـشن نظر کا ہو سکتا ہے..... نظـریــے کا نہیـــں.......*

اخلاق کی فضیلت

Image
     ╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​  💠✿► اخلاق کی فضیلت ◄✿​​💠      ╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯             حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ڈرتاہے تورات ہی سے اپنا سفر شروع کر دیتاہے اور جو رات سے چلتا ہے وہ منزل پر پہونچ جاتاہے سن لو اللہ تعالٰی کا سوداگراں ہے آگاہ اللہ تعالٰی کاسودا جنت ہے 📚 فائدہ 📚—— عرب کا عام دستورصبح کے وقت سفر کرنے کا تھا اور صبح سویرے ہی راستہ میں لٹیرےبھی قافلوں کو لوٹنے کا کام کرتے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مومنین کوسمجھانا چاہاہے کہ جس طرح مسافر رہزنوں کے ڈر سے اپنے سفرکو بہت پہلے شروع کر دیتاہے اور وہ ڈاکوؤں کے حملے سے بچ کر منزل مقصود پر پہونچ جاتاہے اسی طرح مومنین کو چاہئے کہ اپنا سفر آخرت حفاظت کے ساتھ کرنے کی خاطر راستے کے قزاکوں کاڈر اپنے اندر پیدا کریں تاکہ منزل مقصود (جنت) پربا امن وامان پہونچ جائیں خوف خداکی فضیلت احادیث میں مختلف عنوانات کے تحت وارد ہوئی ہے          [ ترمذی شریف، مشکوٰۃ شریف ص / ۴۵۷ ]            ╭•┅═❁♦♥♦❁═┅•╮​               ⛲⚖ راقب اعظمی ⚖⛲            ╰•┅═❁♦♥♦❁═┅•╯ 💕     ⛈️💕 💕❄️

جب انسان لوگوں سے ڈرنے لگے

Image
  اے وسعت افلاک میں اڑتا ہوا پنچھی گردوں کو ذرا ناپ نہ کوتاہ نظربن شاہیں کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا اک تو ہے ترا ساتھ نہ تن ہے نہ ترا من کیوں اپنے ہی اسلاف سے کرتا ہے بغاوت غیروں کی عمارت پہ نہیں تیرا نشیمن جب آل محمد ہے تو خوشبوئے وفا بانٹ بغض معاویہ میں جلا ڈالے گا خرمن سودوزیاں کے خوف سے اوپر تو اٹھ کے دیکھ پائے گا اس جہان میں نہ دوست نہ دشمن گا نغمہ ہندی تو مگر لَے ہوحجازی ساز وفا کے سوز سے بھر جائیگا آنگن نفرت کی روش چھوڑ محبت کی ادا لا پھر کوثر تسنیم پہ بن پائیگا مسکن مسلم ہوں فقط میں نہیں سلفی نہ وہابی عشق نبی کے نور سے تر ہے مرا دامن آتا ہے مجھ کو حب وعبادت میں امتیاز مجھ کو نہ چبھ سکے گی کبھی شرک کی سوزن اکرام اہل بیت سے مجھکو ہے یہ امید رحمت کی گھٹاوں کا برستا ہے یہ ساون انداز بصیرت سے جو دنیا کو نہ دیکھے میری نگاہ میں تو نہ وہ مرد ہے نہ زن  خطبات وداعی ہو یا پیغام غدیری میرے نبی کے لطف وعنایات کی دھون الزام خیانت تو نہ دے دیں کے امیں کو خدمات تو انکے ہیں مہد تا سرمدفن  احسان فراموش نہ بن دیں کے امیں کا تائب گل تعظیم سے مہکے ترا گلشن *✍️اے وسعت افلاک میں اڑتا ہوا پنچھی گ

اپنی بیٹیوں سے نفرت مت کریں

Image
🪶 - اپنی بیٹیوں سے نفرت مت کریں ... 💞 سيدنا عقبة بن عامر رضي الله عنه کہتے ہیں کہ سیدنا محمد رسول الله ﷺ نے فرمایا: ’’لا تَكْرَهوا البَناتِ ؛ فإنَّهُنَّ المُؤْنِساتُ الغَالِياتُ.‘‘ "اپنی بیٹیوں کو ناپسند نہ کرو، کیونکہ وہ تو پیار کرنے والی اور قابلِ قدر (یعنی اہمیت کی حامل) ہوتی ہیں۔" 📜 - (سلسلة الأحاديث الصحيحة : 3206) 💞 فائدہ: بیٹیوں کو پرایا دھن قرار دینے والوں کے لیے یہ سوچنے کا مقام ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بطورِ بیٹی عورت کی فطرت میں الله رب العزت نے عجیب ہی جذبات پیدا کیے ہیں۔ بیٹیاں اپنے والدین کی خیر خواہی میں بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہوتی ہیں۔ بیٹے تو اپنے بیوی بچوں میں مشغول ہو جاتے ہیں لیکن بیٹیوں کے دل اپنے شوہر کے گھر میں ہونے کے باوجود والدین کے ہاں اٹکے ہوتے ہیں۔ 📜 - (مولانا عبد المنان راسخ حفظه الله || خواتین کے لیے حدیث کی کتاب : صفحہ 90) 💞 فہم سلف: جسے ایک بیٹی عطا کی گئی اور اس نے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کیا تو وہ اسے جنت میں لے جائے گی۔ جسے دو بیٹیاں دی گئیں اور اس نے اجر کی امید رکھتے ہوئے ان کی پرورش کی تو وہ اس کیلیے جہنم سے ڈھال بن جائیں گی۔ اور جسے تی